بائی پاس سرگودھا روڈ سے منشیات فروش ملزم گرفتار

141
مظفرگڑھ،سی سی ڈی لیہ کا ڈاکووں سے مقابلہ،بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

چنیوٹ۔ 24 مارچ (اے پی پی):آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اے ایس آئی نصراللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بائی پاس سرگودھا روڈ سے منشیات فروش ملزم راشد کو منشیات سمیت گرفتار کیا جس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمدہوئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اے ایس آئی نصراللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بائی پاس سرگودھا روڈ سے منشیات فروش ملزم راشد کو منشیات سمیت گرفتار کیا جس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمدہوئی۔

گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں زیر دفعہ 9C/CNSA کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا کر منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا۔