21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمبابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کی مناسبت سے سنگاپور...

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کی مناسبت سے سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب

- Advertisement -

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کی مناسبت سے سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب، برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کیلئے بابائے قوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کی مناسبت سے سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نصراللہ خان نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کیلئے بابائے قوم کی خدمات کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور ان کے ساتھیوں نے انتھک محنت، لگن اور جہد مسلسل سے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے خواب کو ممکن کر دکھایا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے ہم سب کو قائداعظم کی تعلیمات اتحاد، یقین و نظم کو رہنما اصول بنانا چاہیے۔ اس موقع پر ایک کیک بھی کاٹا گیا جبکہ قیام پاکستان کے حوالے سے نادر تصویروں کی نمائش بھی پیش کی گئی۔ تقریب میں سفارتخانے کے اہلکاروں، ان کے اہلخانہ اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83222

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں