21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیبابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کی روشنی میں مادر...

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کی روشنی میں مادر وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے پختہ عزم کی تجدید کے ساتھ 71 واں یوم آزادی منگل کوقومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کی روشنی میں مادر وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے پختہ عزم کی تجدید کے ساتھ 71 واں یوم آزادی منگل کوقومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، دن کا آغاز ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی طویل جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاﺅں سے ہو گا۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ صبح 8 بجکر 58 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور 9 بجے وفاقی دارالحکومت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی جبکہ پرچم کشائی کی تقاریب صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی منعقد ہوں گی۔ اس موقع پر تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا اس کے علاوہ بلند و بالا و سرکاری عمارتوں پر چراغاں کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور اہم شخصیات کی طرف سے دن کی مناسبت سے خصوصی پیغامات بھی جاری کیے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=109401

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں