21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمبابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 142 واں یوم پیدائش...

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 142 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

- Advertisement -

کراچی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا142 واں یوم پیدائش پیر کو ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ دن کے آغاز سے ہی نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مختلف اداروں، تنظیموں، مساجد میں قرآن و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کے علاوہ عسکری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے اپنے تاثرات درج کئے۔ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کرنے کے لئے ٹی وی چینلز، ایف ایم اور ریڈیو پر خصوصی پروگرام نشر کیے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82593

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں