لاہور۔21 دسمبر(اے پی پی ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمےت صوبہ بھر مےں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کایوم ولادت 25دسمبر کوجوش و خروش سے منایا جائے گا،دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاﺅں سے ہوگا اورعظےم قائدکی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی جائےگی،اس موقع پر قومی یکجہتی کے عظیم الشان جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بانی پاکستان کو ان کی گرانقدر خدمات اور برصغیرکے مسلمانوں کےلئے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کےلئے جدوجہد پر شاندار الفاظ مےں خراج عقیدت پیش کیا جائےگا،صوبائی دارالحکومت لاہور سمےت صوبہ بھر مےں تقرےبات کا انعقاد کےا جائےگا جبکہ ےوم قائد اعظم کے حوالے سے تعلیمی اداروں مےں بھی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں صدر معلمین، معلمات اور طلبہ و طالبات قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالیں گے اور پاکستان کے قیام کے سلسلہ میں ان کی جدوجہد کو سلام پیش کیا جائے گا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82203