بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا140واں یوم ولادت( کل )منا یا جائے گا

228

فیصل آباد۔24 دسمبر(اے پی پی )بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 140واں یوم ولادت کل (اتوار کو ) ملک بھر میں قومی جذبے سے منایا جارہا ہے۔اس موقع پر تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فاونڈیشن ، مرکزیہ مجلس اقبال پاکستان اور بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے سادہ مگر پروقار تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی اور کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔