بابابلھے شاہؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 30اگست سے شروع ہو گا

127
Hazrat Baba Balhe Shah
Hazrat Baba Balhe Shah

قصور۔28 اگست (اے پی پی):عظیم صوفی شاعر حضرت سیدبابابلھے شاہؒ کا سالانہ عرس مبارک30اگست سے شروع ہوکریکم ستمبر2024ء تک جاری رہے گا۔سالانہ عرس مبارک کے موقع پرملک بھرکے کونے کونے سے عقیدت و زائرین کثیرتعدادمیں باباجی کے مزار شریف پر حاضری کیلئے آتے ہیں۔

اس موقع پر زائرین وعقیدت مند وں نے ”اے پی پی نیوز“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرپنجاب حکومت کی طرف سے حضرت سیدبابابلھے شاہؒ کے مزارشریف کی تزئین و آرائش اورخوبصورتی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈزجاری کئے گئے‘تاہم ترقیاتی انتہائی سست روی کاشکارہے ۔