نارووال ،19 نومبر (اے پی پی):بابا گرو نانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور میں انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیاہے،اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدرو صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ ،صوبائی وزیر قانون صہیب بھرت ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبراور پارلیمانی سیکرٹری سونیا عاشق نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی،کمشنر گوجرانولہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی،آر پی او محمد طیب، ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا اور ڈی پی او نارووال بھی موجود تھے،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیداران سمیت یاتریوں کی بڑی تعداد نے اس خوبصورت تقریب کو بہت دلچسپی سے دیکھا اور لطف اندوز ہوئے،کبڈی کا اہم میچ بندیشہ رائل بیلجیم اور رائل کنگ یو ایس اے کبڈی کلبوں کے مابین ہوا ،
صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر کبڈی فیڈریشن کو مبارکباد دی اور کہا کہ کبڈی کا کھیل پنجاب کے نو جوانوں کا دلپسند کھیل اور پنجاب کی شناخت ہے اس موقع پرصوبائی وزیر کی کبڈی میچ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی سکھ برادری کو بابا گرو نانک دیو جی کی جنم دن کے موقع پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ بابا گرو نانک دیو جی نے امن،پیاراور انسانیت کا درس دیا ہے ،جبکہ اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کبڈی میچ کے کامیاب انعقاد پر میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ اس موقع پر سکھ سنگتوں کا بہترین استقبال کرنے پر میں ڈی۔سی نارووال اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتے