بابا گرو نانک کی دھرتی پر مختلف ممالک اور ملک بھر سے اساتذہ اور طلباءکی شرکت خوش آئند ہے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ

91

سانگلہ ہل۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤنے بابا گرو نانک یونیورسٹی میں پہلی انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ "بابا گرو نانک کی دھرتی پر مختلف ممالک اور ملک بھر سے اساتذہ اور طلباءکی شرکت خوش آئند ہے جبکہ یہ کانفرنس علم و فن کی ترویج کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس سے مستقبل کی نسلوں کے لیے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائنس اور آئی ٹی ایسے دو بڑے شعبے ہیں جن پر پاکستان کو خصوصی توجہ دینی ہوگی تاکہ ہم دنیا بھر میں مسابقتی میدان میں کھڑے ہو سکیں۔”انہوں نے کہا کہ بابا گرو نانک یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ "ہمارے بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، کیونکہ تعلیم میں ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ پنجاب حکومت اعلیٰ تعلیم کی باآسانی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،

اور بابا گرو نانک یونیورسٹی کے قیام کی بدولت بہت سی بچیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا ممکن ہوا ہے، جو ماضی میں ایک چیلنج تھا۔ کانفرنس میں ملائشیا، انڈونیشیا اور ترکی سے مندوبین کے علاوہ صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، سکھ کمیونٹی کے نوجوانوں ، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور اساتذہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔\378