بابا گورو نانک دیو جی کی 483 ویں برسی کی تین روزہ مذہبی رسومات اختتام پذیر،وفاقی وزیراحسن اقبال کی بطور مہمان خصوصی شرکت

120
تعلیم ترقی کیلئے ضروری ہے، کوئی بھی ملک کم شرح خواندگی پر ترقی نہیں کرسکتا ، احسن اقبال

لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):سکھ مذہبی رہنما بابا گورو نانک دیو جی کی 483 ویں برسی کی تین روزہ مذہبی رسومات اختتام پذیر ہو گئیں۔ملک بھر سے ہزاروں یاتریوں سمیت راہداری کے ذریعے آئے سینکڑوں بھارتی یاتریوں نے کرتار پور میں بابا گورو نانک دیو جی کے دربار پراختتامی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔یاتریوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔دربار بابا گورو نانک کرتار پور میں برسی کی آخری روز کی رسومات کا آغاز خصوصی دعا سے ہوا ۔ تین روزہ تقریبات میں یاتریوں نے دربار پر ماتھا ٹیکا ، گورودوارہ کے درشن کئے اور بارڈر ٹرمینل تک نکالے گئے جلوس میں شرکت کی ۔ برسی کی تین روزہ تقریبات دعا اور تحائف کی تقسیم کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں۔

کرتارپور میں قیام کے دوران یاتریوں کی تواضع پالک پنیر ، کڑاھی پکوڑا ، متنجن، پلا ئو اور چائے سمیت مزیدار پکوانوں سے کی گئی ،یاتریوں نے میڈیکل ،سیکیورٹی اور قیام کی بہترین سہولیات پر انتظامیہ اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔مقامی یاتری خصوصی بسوں میں جبکہ بھارتی یاتری بذریعہ راہداری واپس لوٹ گئے-