26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںبابراعظم بہت اچھا کھلاڑی ہے،ٹیم میں کپتان کی تبدیلی عام بات ہے،...

بابراعظم بہت اچھا کھلاڑی ہے،ٹیم میں کپتان کی تبدیلی عام بات ہے، آئن چیپل

- Advertisement -

سڈنی۔24نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے سابق کرکٹر آئن چیپل نے کہا ہے کہ بابر اعظم بہت اچھا کھلاڑی ہے، پاکستان ٹیم کے کپتان تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر نے کہا کہ پاکستان میں کپتان کی تبدیلی ایک عام بات ہے، وہ ایک بہتر کپتان کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا آسٹریلیا میں کوئی اچھا ریکارڈ نہیں ہے، یہاں تک کہ جب پاکستان کے پاس اچھے کھلاڑی موجود تھے اس وقت بھی متاثر کن نتیجہ نہ دے سکے۔

- Advertisement -

پاکستان کے پاس اس وقت چند اچھے فاسٹ بائولرز موجود ہیں لیکن آسٹریلوی پچوں کے بائونس نے انہیں ہمیشہ پاکستان ٹیم کو پریشان کیا ہے۔ چیپل نے کہا کہ اگر آسٹریلوی ٹیم کو دیکھیں تو وارنر کے جانے سے تھوڑا سا زوال کا شکار ہو سکتی ہے لیکن پھر بھی ان کے پاس بہت اچھا سکواڈ موجود ہے جس میں اچھے بلے باز اور اچھا پیس اٹیک موجود ہے۔ مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ اضافی بائونس کے ساتھ پاکستان کو مشکلات سے دوچار کر سکتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413898

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں