کراچی۔5مئی (اے پی پی):پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔
جمعہ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے چوتھے ون ڈے میں بابراعظم نے اپنے 5 ہزار رنز مکمل کئے۔بابر اعظم 100سے کم اننگز میں 5ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں،
انہوں نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 101اننگز میں 5 ہزار رنز بنائے تھے، ویوین چرڈز اور ویرات کوہلی نے 114 ، 114 اننگز کھیل کر پانچ ہزار رنز کئے تھے۔بابر اعظم ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 5 ہزار رنزبنانے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔