29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںبابراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان

بابراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان

- Advertisement -

لاہور۔15نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔ بدھ کے روز سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بابر اعظم نے کہا کہ تمام فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی ٹیم کیلئے کھیلتا رہوں گا اور اپنے تجربے کی بنیاد پر نئے کپتان کا ساتھ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر یہی درست وقت ہے۔ میری قیادت میں پاکستان ٹیم نے ون ڈے میں نمبر ون رینکنگ حاصل کی، وائٹ بال کرکٹ میں ٹیم کا نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا شکرگزار ہوں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=411152

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں