اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):سابق آسٹریلوی فاسٹ باولر جیسن گلسپی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کو آئی سی سی کی دہائی کی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔ آئی سی سی کی دہائی کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں بھارت کے چار کھلاڑیوں‘ آسٹریلیا کے دو‘ ویسٹ انڈیز کے دو اور جنوبی افریقہ‘ افغانستان اور سری لنکا کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان‘ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کسی کھلاڑی کو ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلسپی نے کہا کہ مجھے بابراعظم اور جوز بٹلر کو آئی سی سی کی دہائی کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل نہ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوئی کہ صرف تین فرنٹ لائن باولرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے‘ تین باولروں کی سلیکشن سے متفق نہیں ہوں۔