اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے نئے تعینات ہونے والے ٹی ٹونٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم کی پاکستان ٹیم کی قیادت مثالی رہی، امید ہے وہ بیٹنگ کے کئی ریکارڈز اپنے نام کریں گے۔
بدھ کو بابر اعظم کے قومی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بابراعظم کی قیادت مثالی رہی، اس دوران حقیقی ٹیم ورک اور دوستی کا مشاہدہ کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ آپ کی صف اول کی قیادت اور ٹیم کے اتحاد اور اجتماعی کامیابی کا عزم قابل تحسین ہے۔
ہماری نگاہیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آپ بیٹنگ کے مزید ریکارڈز توڑیں گے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=411147