ایودھیا ۔ 6 دسمبر (اے پی پی)ایودھیہ میں بابری مسجد کی شہادت کے 24 سال مکمل ہو گئے،منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کی 24 ویںبرسی کے موقع پر ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے ایودھیہ اور حیدر آباد اورگردونواح میں سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے تھے،ایودھیہ اور حیدر آباد میں تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔اس موقع پر وہاں مسلم برادری کی جانب سے جلسوں کا اہتمام کیا گیا جس میں بابری مسجد کی شہادت سے متعلق قائم مقدمات کی کارروائیاں انتہائی سست روی کے ساتھ چلنے پر ریاستی سرکار پر کڑی تنقید کی گئی۔انھوں نے کہاکہ مسجد کی شہادت میں ملوث کسی بھی نامزد ملزم کیخلاف ابھی تک کارروائی نہیں کی گئی جو حکمرانوں کے متعصب ذھنیت کی عکاسی کرتی ہے۔اس موقع پر متعدد تنظیموں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ریاست اتر پریشکے ضلع فیض آباد کے شہر ایودھیا میں6 دسمبر 1992 میں انتہا پسند ہندوﺅں نے بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32353