بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ٹی20 کرکٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

150
Muhammad Rizwan
Muhammad Rizwan

شارجہ۔26اکتوبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی20 کرکٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، محمد رضوان اور بابر اعظم بطور پارٹنر1 ہزار رنز بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی ہے۔

منگل کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں دونوں سٹار کرکٹرز نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان4 مرتبہ سنچری جبکہ تین مرتبہ ففٹی پارٹنر شپ بنی۔ دونوں کھلاڑیوں نے17 مرتبہ پارٹنر شپ قائم کی اور مجموعی طور پر 1009 رنز بنائے ہیں۔

رضوان اور بابر کے درمیان 4 سنچری پارٹنرشپ مشترکہ طور پر ٹی 20 کی سب سے زیادہ سنچری شراکت ہیں۔