لاہور۔10نومبر (اے پی پی):بابراعظم کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس نئی تقرری کی منظوری منگل کی شام کو سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے ملاقات کرنے کے بعد دی۔ ملاقات میں احسان مانی نے بطور کپتان خدمات پر اظہر علی کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران انہوں نے بابراعظم سے رابطہ کیا اور انہیں اس تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ احسان مانی نے کہا کہ کم عمر ی میں ہی بابراعظم میں موجود مستقبل کے کپتان کی نشاندہی کر لی گئی تھی ۔قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ بہت فخراور خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔بابر اعظم نے کہا کہ وہ یہ اضافی ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔