کراچی۔16مارچ (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بطور پاکستانی کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز بدھ کو پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کپتان کی حیثیت سے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
نیشنل سٹیڈیم میں کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان کی آسٹریلوی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے اوربابر اعظم آسٹریلوی بائولرز کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں اور 150 سے زائدرنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ بابر اعظم ، یونس خان کے بعد پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔یونس خان نے 2007 میں بھارت کے خلاف کلکتہ میں کھیلتے ہوئے 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ بابر اعظم اس وقت 150 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔