بابر اعظم نے صائم ایوب کے ساتھ مل کر پی ایس ایل کی دوسری بڑی شراکت قائم کر دی

259
Babar Azam
Babar Azam

راولپنڈی۔8مارچ (اے پی پی):پشاور زلمی کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے صائم ایوب کے ساتھ مل کر پی ایس ایل کی دوسری بڑی شراکت قائم کر دی، بدھ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب اور بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 162 رنز کی شراکت قائم کی،

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی سب بے بڑی شراکت کا ریکارڈ بابر اعظم اور شرجیل خان کے پاس ہے، دونوں بیٹرز نے 2021 میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف176 رنز کی شراکت قائم کی تھی، واضح رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کی ٹاپ تین شراکتوں میں حصہ دار ہیں، انہوں نے شرجیل کے ساتھ 176، صائم ایوب کے ساتھ 162 اور لیام لیونگسٹون کے ساتھ 157 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تھی۔