بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سنچری بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

166

راولپنڈی ۔8مارچ (اے پی پی):پشاور زلمی کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سنچری بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ، وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں،

بابر اعظم نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ٹی 20 کیرئیر کی آٹھویں سنچری بنائی ، آسٹریلوی کرکٹرز ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ اور مائیکل کلنگر کی بھی ٹی 20 کرکٹ میں 8 ، 8 سنچریاں ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔