بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین چار ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے کے قریب پہنچ گئے

138

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز میں تیز ترین چار ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز کا ریکارڈ قائم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم کو یہ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے آئندہ ایک روزہ کرکٹ میچز کی دو اننگز میں 192 رنز درکار ہونگے۔بابر اعظم نے اب تک 78 اننگز میں تین ہزار 808 رنز بنارکھے ہیں

۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کم ترین اننگز میں چار ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 81 اننگز میں سر انجام دیا تھا۔اس لسٹ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز ویون رچرڈ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 88 اننگز میں سرانجام دیا تھا،انگلش کپتان جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 93 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔