بابر اعظم چوتھی اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 500 منٹ تک بیٹنگ کرنے والے بیٹر بن گئے

45

کراچی۔16مارچ (اے پی پی):بابر اعظم نے چوتھی اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 500 منٹ تک بیٹنگ کرنے والے بیٹر بن گئے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز بدھ کوپاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کپتان کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

قومی بلے باز چوتھی اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 500 منٹ تک بیٹنگ کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔بابر اعظم سے قبل چوتھی اننگز میں پاکستان کی سب سے طویل بیٹنگ شعیب ملک نے کی تھی۔شعیب ملک نے 2006 میں سری لنکا کے خلاف 488 منٹ بیٹنگ کی تھی۔