اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی نویں سنچری جڑ دی۔
منگل کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے پہلی اننگز میں کیوی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے سرفراز احمد کے ساتھ ملکر نہ صرف پانچویں وکٹ پر 196رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی نویں سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔
بابر اعظم نے 280گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 15خوبصورت چوکوں کی مدد سے انفرادی 161رنز بنائے۔ یہ بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کی نویں سنچری ہے۔ بابر اعظم کو 161کے انفرادی سکور پر ٹم سائوتھی نے ٹام بلنڈل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔