گلگت ۔21اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے بابوسر کے مقام پر فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاح کی ہلاکت کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ 48 گھنٹوں میں مجرموں کو قانون کے گرفت میں لائیں۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی ۔