بابو سر ٹاپ پر سیزن کی پہلی برفباری ، کے ڈی اے کا عملہ ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے موجود ہے،ترجمان

203

ایبٹ آباد۔ 30 اگست (اے پی پی):کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے موقع پر موجود ہے۔ ناران /بابو سر ٹاپ پر گذشتہ روز سیزن کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔ بابو سر ٹاپ پر برف باری پڑنے کے ساتھ ہی مری، نتھیاگلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی سمیت دیگر پہاڑوں پر بھی برفباری کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ترجمان کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ ناراں، کاغان اور بابو سر ٹاپ آنے والے تمام سیاحوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ناران تک کا راستہ سفر کرنے کیلئے کھلا ہے اور مہانڈری پل محفوظ ہے، ٹریفک کا بہائو معمول کے مطابق ہے تاہم موسم ابھی بھی خراب ہے، بارش کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو چکا ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے اور سفر کے دوران ممکنہ موسمی حالات کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔