33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںباجرے کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

باجرے کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 19 مئی (اے پی پی )ماہرین زراعت نے کم پانی والے علاقوںمیں باجرے کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات کے مطابق بروقت باجرے کی کاشت یقینی بنائیں ۔ انہوںنے بتایاکہ باجرہ موسم گرما کا ایک اہم چارہ ہے جو پانی کی کمی کو بہتر طور پر برداشت کر لیتاہے اور اس کی فصل کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بھی محفوظ رہتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ باجرے کی فصل ہلکی میرا زمین میں کاشت کی جا سکتی ہے تاہم کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ زمین میں 2سے 3مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلانے کے بعد سہاگہ چلا کر زمین کو نرم و بھربھرا کر لیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=55664

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں