36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںباجوڑ شہدا کے لواحقین کو 20،20 لاکھ فی خاندان ...

باجوڑ شہدا کے لواحقین کو 20،20 لاکھ فی خاندان امداد دی جائے گی، اسحاق ڈار

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی): وزیرخزانہ اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ باجوڑ کے 70 کے لگ بھگ شہدا کے لواحقین کو 20،20 لاکھ فی خاندان امداد دی جائے گی۔ جمعہ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے سانحہ باجوڑ سے متعلق ایوان میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ باجوڑ کے 70 کے لگ بھگ شہدا کے لواحقین کو 20،20 لاکھ فی خاندان امداد دی جائے گی۔ شدید زخمیوں کو فی کس 7 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو 5 لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=377889

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں