کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے باجوڑ میں 9 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان دہشتگردوں سے ملک کو پاک کر دیا۔
گورنرہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب و مسلک سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ دہشتگرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز ان عناصر کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے۔ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک ان کا پیچھا کریں گے۔