باجوہ کلب نے نمائشی میچ میں ملک جمخانہ کو 260 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا

73

راولپنڈی ۔ 19 مارچ (اے پی پی) باجوہ کلب نے نمائشی میچ میں ملک جمخانہ کو 260 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، اعراف ثاقب نے غیرمعمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 309 رنز بنائے جس میں 35 چھکے شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں باجوہ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 565 رنز بنائے جس میں اعراف ثاقب کی 309 رنز کی دھواں دار اننگز شامل تھی، انہوں نے 35 چھکے اور 17 چوکے لگائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ مصطفیٰ آصف 181 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ملک جمخانہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 303 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔