بادشاہی مسجد میں منعقدہ ”داعی اتحاد امت“کانفرنس سے وفاقی وزیرڈاکٹر پیر نورالحق قادری کا خطاب

75

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ علما کرام نے ہمیشہ ملک میں فسادات کی آگ کو بجھایا اور امن و سلامتی کے چراغ روشن کئے‘پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا‘ دین اسلام کے ساتھ ہمارے رشتے کو مضبوط کرنے میں علماءکرام کااہم کردار ہے‘ اس وقت ملک کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں علماءکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر خطیبوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ان کے وظائف مقرر کریں گے‘اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنا کر دشمن قوتوں کو شکست دیں گے ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘جس کواللہ نوازتے ہیں اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے داعی اِتحاد ا مت مولانا ڈاکٹرسید عبد القادر آزاد عظیم انقلابی روحانی شخصیت کے مالک تھے“ ان کامشن امن‘محبت‘اخوت‘ اتحاد بین المسلمین کا فروغ اور استحکام پاکستان تھا‘مولانا ڈاکٹر سید عبد القادر آزاد کی روشن خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاربادشاہی مسجد لاہور میں ”داعی اتحاد امت کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کو اتحاد اتفاق اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے اس سلسلے میں علماءکرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور منبر سے اس پیغام کو عام کریں۔انہوں نے کہاکہ ایک پر امن اور مستحکم و خوشحال پاکستان کے لئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہو گی‘انہوں نے کہاکہ علما کرام نے ہمیشہ ملک میں فسادات کی آگ کو بجھایا اور امن و سلامتی کے چراغ روشن کئے‘پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا‘وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ ملکی سلامتی کے لئے تیار افواج پاکستان اور دیگر تمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑا ہے‘ سابق خطیب بادشاہی مسجد حضرت مولانا ڈاکٹر سید محمدعبد القادر آزاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نور الحق قادری نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر سید عبد القادر آزاد کی روشن خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا‘ وہ امن اتحاد رواداری اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی مبلغ اور سفیر تھے ان کی کوششوں سے پاکستان میں امن مضبوط ہوا اور اتحاد رواداری کو فرغ حاصل ہوا‘مولانا آزاد انقلابی شخصیت کے مالک تھے‘انہوں نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے بے مثال جدو جہد کی‘ انہوں نے کہاکہ وہ تششدد اور انتہا پسندی کے خلاف تھے۔ اس موقع پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ پیغام پاکستان کی کامیابی‘ملکی سلامتی‘اتحاد و یکجہتی کے لئے تمام علماءکرام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں‘دشمن قوتوں کو اتحاد یکجہتی سے شکست دیں گے‘انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع و تحفظ کے لئے علماءکرام نے ہمیشہ قوم کو تیار رکھا ہے اور آئندہ بھی قوم کو بیدار رکھیں گے۔کانفرنس میں صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ‘وسیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف عامر جان‘ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری‘شیخ الحدیث مفتی مبشر نظامی‘پیر ناظم حسین شاہ‘ مولانا سردار محمد خان لغاری‘علامہ زبیر احمد ظہیر‘مفتی سید عاشق حسین شاہ‘حافظ کاظم رضا نقوی‘علامہ محمد رشید ترابی‘مولانا پیر مسعود قاسم قاسمی‘اصغر عارف چشتی‘ کلیم ڈار‘عمران صدیقی‘مولانا شعیب الرحمن‘مولانا محمد عباس غاز ی‘ قاری اسامہ شوکت‘ علامہ شکیل الرحمن ناصر‘علامہ عبد الستار نیازی‘مولانا ایوب خان ثاقب‘ سید عبد القدیر آزاد‘ صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد‘میاں اجمل عباس‘ بلال احمد میر‘ احسان اللہ تبسم‘سید اسامہ اجمل قاسمی‘ خواجہ جاوید اسلم صحاف‘حافظ سیدعبد الرزاق آزاد حافظ سید عبدلرازق آزادو دیگر نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس آخر میں پاکستان کی سلامتی افواج پاکستان کی مضبوطی عالم اسلام کی خوشحالی فلسطین کی آزادی‘ مقبو ضہ کشمیر کی آزادی‘ اور مولانا ڈاکٹرسید عبد القادر آزاد کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی گی۔