بارانی زرعی یونیورسٹی کی یو آئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ 2023میں ملک بھر کی جامعات میں چوتھی پوزیشن

126

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی یو آئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ 2023میں ملک بھی کی جامعات میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ عالمی سطح پر 1183شریک ممالک کی جامعات میں سے 220پوزیشن حاصل کی اور اس کے حاصل کردہ پوائنٹس 7675رہے۔ یو آ ئی گرین میٹرک رینکنگ کسی بھی یونیورسٹی کو مختلف پہلوؤں کو جانچنے کا بہترین معیار ہے اس مقابلے میں شمولیت کے لئے کیمپس کا بنیادی ڈھانچہ، تعلیم و تحقیق، توانائی، موسمیاتی تبدیلیاں، فضلہ تلف کرنے کا معیار، پانی کی دستیابی اور زرائع نقل و حمل سب کو شامل کیا جاتا ہے۔

یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدنعیم نے اس موقع پر یونیورسٹی گرین آفس کی کاوششوں کی تعریف کی اور یونیورسٹی سٹاف، فیکلٹی ممبرز اور طلباء کو مبارکباد دی۔۔ یونیورسٹی گرین آفس کے ڈائریکٹر شاہد علی خان نے اس موقع پر کہا کہ اگلے سال اس پوزیشن کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور کہا کہ یہ ادارے اور اس سے وابستہ افراد کے لئے اعزاز کی ہے۔