27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںبارانی علاقوں میں گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے سفارشات جاری

بارانی علاقوں میں گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے سفارشات جاری

- Advertisement -

ملتان۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):بارانی علاقوں میں گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے کاشتکار فصل کی کاشت ترجیحاً20 نومبر تک مکمل کر لیں۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق بارانی گندم کے لئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام فتح جنگ16،احسان 16،بارانی 17،مرکز19،ایم اے21،پاکستان13 اور عروج22 ہیں۔ بارانی علاقوں کے کاشتکارگندم کی کاشت کیلئے بوائی سے قبل محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے بیج کو زہر آلود کر لیں اور40 سے 50کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔

بارانی علاقوں میں کھادوں کے متناسب استعمال کیلئے کم بارش والے علاقوں (سالانہ بارش 350 ملی میٹر تک) راجن پور، لیہ، ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ، بھکر، میانوالی اور خوشاب کے بارانی علاقے، جنڈ اور پنڈی گھیپ میں کاشتکار گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے ایک بوری ڈی اے پی + ایک بوری یوریا + آدھی بوری ایس او پی یا ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔ درمیانی بارش والے علاقوں (سالانہ بارش 350 سے 600 ملی میٹر تک) چکوال، تلہ گنگ اور پنڈ دادن خان کے علاقہ جات کے کاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے سوابوری ڈی اے پی + سوابوری یوریا + آدمی بوری ایس او یاپی یا ایم او پی فی ایکڑاستعمال کریں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ زیادہ بارش والے علاقوں (600 ملی میٹر سے زیادہ) راولپنڈی، اٹک، جہلم، سوہاوہ، نارووال، گجرات،کھاریاں اور شکر گڑھ کے علاقہ جات کے کاشتکار ڈیڑھ بوری ڈی اے پی + ڈیڑھ بوری یوریا ،ایک بوری ایس او پی یا ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔ کاشتکار فاسفورس اور پوٹاش کی کھاد کی ساری مقدار اور نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط بوائی کے وقت استعمال کریں۔

زیادہ بہتر ہے کہ بوائی کے وقت فاسفورسی اور پوٹاش کی دانے دار کھاد کا استعمال ڈرل کے ذریعہ کریں، اس سے کھادوں کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔ نائٹروجنی کھاد2 یا3 اقساط میں استعمال کریں جبکہ ریتلے علاقوں میں چار یا زیادہ اقساط میں ڈالیں کیونکہ ایسی زمینوں میں اس کے ضائع ہونے کا احتمال زیادہ ہوتا ہے۔ اگر فاسفورسی کھاد بوقت کاشت نہ ڈالی جا سکے تو پہلے پانی کے ساتھ ڈال دیں۔ پچھیتی کاشت کی صورت میں کھادوں کی پوری مقداربوقت بوائی ہی ڈال دیں۔بارانی علاقوں میں کھاد کی ساری مقدار بوقت بوائی استعمال کریں۔شور زدہ کلر اٹھی زمینوں میں کیمیائی تجزیہ کے مطابق مون سون سے پہلے جیسم استعمال کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515624

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں