ملتان۔ 22 اگست (اے پی پی):لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ کے معززججزجسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس طارق ندیم نے کہا ہے کہ باراور بینچ ایک دوسرے کیلئےلازم وملزوم ہیں،باراوربینچ کے مضبوط تعلق سےانصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزملتان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے ملتان بینچ کےججزکےاعزازمیں یہاں بارہال میں چائے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ملتان ہا ئیکورٹ بینچ کے معززججز جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس طارق ندیم نے خصوصی شرکت کی۔ صدرملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سجاد حیدر میتلا، جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی نے معززججزصا حبا ن کوخوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا۔بارعہدیداران نے سائلین کو انصاف کی فراہمی،باراوربینچ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے اظہارخیال کیا۔
جسٹس باقرعلی نجفی اورجسٹس طارق ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باراوربینچ ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں،باراوربینچ کی بہتر کورڈینیشن انصاف کی فوری فراہمی کیلئے معاون ثابت ہو سکتی ہے، وکلاءاور ججز اپنے پیشہ ورانہ کام میں لگن محنت اوراحساس ذمہ داری کے اصولوں پرعمل کرکے کام کریں توشہریوں کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔