باربورا کریجیکووا اور کیٹرینا سینیاکووایو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں داخل

217
Indian Wells Open Tennis
Indian Wells Open Tennis

نیویارک۔31اگست (اے پی پی): باربورا کریجیکووا اور کیٹرینا سینیاکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن جوڑی نے یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔جمہوریہ چیک کی ٹاپ سیڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جاپان کی ٹینس کھلاڑی ماکوٹو نینومیا اور ان کی امریکی جوڑی دار سبرینا ایشلے وڈا سانتاماریا کو شکست دی۔

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی ٹاپ سیڈ جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپان کی ٹینس کھلاڑی ماکوٹو نینومیا اور ان کی امریکی جوڑی دار سبرینا ایشلے وڈا سانتاماریا کو 7-6(5-7)،1-6 اور 4-6 سے نہ صرف شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

دفاعی چیمپئن ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ باربورا اسٹریکووا اور ان کی جوڑی دار مارکیٹا سمکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی سے ہوگا۔