اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستان کے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ نے کاتالونیا کی پارلیمنٹ کی پریذیڈنٹ لورا بوراس سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل نے ملاقات میں کاتالونیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا ذکر کیا اور خاص کر ان کی کیٹالان سوسائٹی کےلئے خدمات کو اجاگر کیا۔