29.9 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںبارشوں اورممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر جانوروں و مرغیوں میں ویکسی...

بارشوں اورممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر جانوروں و مرغیوں میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 24 جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آمدہ مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں اورممکنہ سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کے پیش نظرتمام بڑے وچھوٹے جانوروں و مرغیوں کو وبائی ومتعدی امراض سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیاہے اورمتوقع سیلابی علاقوں میں تمام بڑے چھوٹے جانوروں اور مرغیوں کی ویکسی نیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ کسان لائیو سٹاک بیٹھک پروگرامز کے ذریعے مویشی پال حضرات کو شدید بارشوں کے موسم میں اپنے جانوروں کی دیکھ بھال اور حفاظت بارے آگاہی فراہم کرنے اورمویشی پال حضرات کو بہترین سروسز فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوئی کسراٹھا نہ رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹر سید ندیم بدر نے اس ضمن میں سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد اور ڈجکوٹ کا دورہ کیاجبکہ اس موقع پرڈائریکٹر آر سی سی آئی بی ڈاکٹر محمدواجدارشدخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے وہاں عملے کی حاضری،آؤٹ ڈور ریکارڈ،صفائی کا نظام،کسان لائیو سٹاک بیٹھک ریکارڈ، سکول فوکس ریکارڈ،ادویات کی دستیابی اورتاریخ تنسیخ، ویکسی نیشن ریکارڈ،اے آئی ریکارڈ اور9211 سسٹم پر اپلوڈنگ وغیرہ کی چیکنگ کی۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ارد گرد کے گاؤں میں مختلف فارمرز حضرات سے ملاقات کی اور ویکسین اور سروس ڈلیوری بارے فیڈ بیک لیا۔انہوں نے متعلقہ ویٹرنری عملے کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات کی تنبیہ کی کہ حفاظتی ویکسی نیشن کے ضمن میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جا ئے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں