22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںبارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام ادارے شہریوں کی...

بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام ادارے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے باہمی رابطہ بہتر بنائیں، کمشنر راولپنڈی ڈویژن

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 02 ستمبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ یکم تا 3 ستمبر کے دوران محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے راولپنڈی اور گردونواح میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں نالہ لئی سمیت دیگر مقامات پر سیلابی ریلے آنے کا خدشہ ہے۔ کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ بارشوں سے قبل تمام حفاظتی انتظامات مکمل کیے جائیں، واسا اور سول ڈیفنس نالہ لئی اور دیگر نالوں کی مسلسل نگرانی کریں اور بروقت صفائی کو یقینی بنائیں۔ ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے عملے کو ہائی الرٹ رہنے اور تمام دستیاب مشینری اور آلات فیلڈ میں رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پر منگلا اور اٹک میں انڈس ریور کی سطح پر بھی قریبی نگرانی رکھی جائے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے ریسکیو پلان پر عمل کیا جائے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ بارشوں کے بعد ڈینگی کی افزائش کا خطرہ بڑھ سکتا ہے لہٰذا کہیں بھی کھڑا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ شہری بھی بارش کے بعد اپنے گھروں اور گلی محلوں میں پانی کی نکاسی یقینی بنائیں۔ انہوں نے جانوروں اور مویشیوں کی حفاظت کے لیے لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی پلان بنانے اور کسانوں کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنے کی ہدایت دی۔کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ادارے باہمی رابطہ اور کوآرڈینیشن کو بہتر بنائیں، کنٹرول رومز کو ہر وقت فعال رکھا جائے اور عوام کو وقتاً فوقتاً صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں