بارشوں کے باعث ڈینگی میں اضافے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، زنیرہ آفتاب

142

راولپنڈی۔19جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر زنیرہ آفتاب نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث ڈینگی میں اضافے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تمام محکمے اپنی توجہ انسداد ڈینگی پر مذکور رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں رواں سال کے دوران اب تک 29 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 28 مریض صحت یاب کو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ ایک مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے، اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں 838 ٹیمیں کام کر رہی ہیں جن میں 635 ٹیمیں انڈور جبکہ 230 آوٹ ڈور سرویلینس کے کام پر مامور ہیں،

رواں برس کے دوران 19 لاکھ 61 ہزار 765 گھروں کی سرویلینس کی گئی جن میں 8 ہزار 949 گھروں میں سے لاروا برآمد ہوا جبکہ آوٹ ڈور سرویلینس کے دوران ڈینگی ایس او پیز کی خلاف پر 370 ایف آئی آر درج کی گئی، 644 کے چالان ہوئے جبکہ 8 لاکھ 83 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے سلسلے میں حکومت پنجاب زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔