بارش کے باعث شاہراہ قراقرم پر غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کریں، لوئر کوہستان پولیس

178
بارش کے باعث شاہراہ قراقرم پر غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کریں، لوئر کوہستان پولیس

لوئر کوہستان ۔ 02 مارچ (اے پی پی):لوئر کوہستان پولیس نے کہا ہے کہ بارش کے باعث شاہراہ قراقرم پر غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔لوئر کوہستان پولیس کے مطابق بارش کا سلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطر ہے۔

انہوں نے شاہراہِ قراقرم پر سفر کرنے والوں سے التماس ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خصوصاََ رات کے وقت میں روڈ کی حالت بارشوں کی وجہ سے انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات انتہائی محتاط ہو کر ڈرائیونگ کریں، آپ کی معمولی سی غفلت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

لوئرکوہستان پولیس نے کہا ہے کہ بارش کے موسم کی وجہ سے تیز رفتاری، اوورلوڈنگ، اورٹیکنگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں، خود بھی محفوظ رہے اور اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی محفوظ منزل مقصود تک پہنچائیں۔