بارڈر ملٹری پولیس میں تقرری 100 فیصد میرٹ پر شفاف انداز میں ہوئی ،ڈپٹی کمشنر

107

صادق آباد۔ 10۔ اپریل (اے پی پی):راجن پور میں ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے بلوچ لیوی اور بارڈر ملٹری پولیس میں نئے ریکروٹ ہونے والے اُمیدواروں کے تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقرری 100 فیصد میرٹ پر شفاف انداز میں ہوئی ہے۔

بھرتی کے دوران بلوچ لیوی کی تنظیم نو بھی میرٹ اور شفاف طور پر ہوئی ہے۔ تقریب کے اختتام پر قاری محمود قاسمی نے ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کرائی۔قبل ازیں بارڈر ملٹری پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔