بارڈر مینجمنٹ کے نظام کو موثر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات لئے جائیں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان

80
رانا ثنا اللہ خان
شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے میں لگی ہوئی ہے،مشیروزیراعظم رانا ثنااللہ خاں کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے ہدایات دی ہیں کہ بارڈر مینجمنٹ کے نظام کو موثر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات لئے جائیں تاکہ ملک میں غیر قانونی داخلے اور انخلا کو روکا جا سکے، اسلحہ لائسنس کے حصول میں فنگر پرنٹ کی فراہمی کے عمل کو عوام کی سہولت کیلئے مزید آسان بنایا جائے ،لوگوں کیلئے اسلحہ کی تربیت اور اس سلسلے میں سرٹیفیکیشن کے طریقہ کار کو بھی وضع کیا جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی اور وزارت داخلہ کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔وزیر داخلہ رانا ثنا للہ خان نے کہا کہ وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے ۔اجلاس میں آئی سی ٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اس کی تنظیم نو کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اسلام آباد کی صفائی کو عالمی معیار کے مطابق لانے کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مزید موثر بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے

،اجلاس میں پرائیوٹ سیکیورٹی سروس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلحہ کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور اسلحہ ڈیلروں کو صرف قانونی طور پر درآمد شدہ اسلحہ کی فروخت کا پابند کیا جائے ۔