بارڈر پوسٹوں کے قیام سے ایران سے تجار ت نئے دور کا آغاز ہو گا، خرم دستگیر خان

بارڈر پوسٹوں کے قیام سے ایران سے تجار ت نئے دور کا آغاز ہو گا، خرم دستگیر خان اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بارڈر پوسٹوں کے قیام سے ایران سے تجار ت نئے دور کا آغاز ہو گااور ہمسائیہ ممالک کے مابین اچھے تعلقات کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کریں گے، پاک ایران تجارت کے …

بارڈر پوسٹوں کے قیام سے ایران سے تجار ت نئے دور کا آغاز ہو گا، خرم دستگیر خان
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بارڈر پوسٹوں کے قیام سے ایران سے تجار ت نئے دور کا آغاز ہو گااور ہمسائیہ ممالک کے مابین اچھے تعلقات کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کریں گے، پاک ایران تجارت کے فروغ کیلئے جدید بارڈر پوسٹیں قائم کریں گے، بارڈر پوسٹ کے قیام سے سرحد پر ٹرکوں کو جلد سے جلد کلیئر کر دیا جائے گا اور آمدورفت کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھا جائے گا،اس کی بدولت بلوچستان کی زرعی پیداوار اور محدود شیلف لائف کی حامل غذائی برآمدات کو ایران برآمد کرنے میں انتہائی آسانی ہو گی، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاک ایران سرحد پر تفتان ۔میرجاوہ بارڈر کے دورہ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply