بارھویں کرکٹ ورلڈ کپ میں (کل) دو میچ کھیلے جائیں گے، نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا،

81

کارڈف ۔ 31 مئی (اے پی پی) بارھویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی جبکہ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے زیر اہتمام عالمی کپ کے بارہویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پروٹیز کو 104 رنز سے شکست دیکر دوسری ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ میگا ایونٹ میں آج ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے اور پہلا میچ کیویز اور آئی لینڈرز کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائے گا۔