بارہواں آئی سی سی ورلڈ کپ، بھارت کا جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، پروٹیز کو متواتر تیسری شکست

99

ساﺅتھمٹن ۔ 5 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روہت شرما کی ناقابل شکست سنچری اور چھاہل کی عمدہ سپن باﺅلنگ کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز سے آغاز کیا، پروٹیز ٹیم کو متواتر تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جنوبی افریقن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے، بھارتی باﺅلرز کی عمدہ لائن و لینتھ باﺅلنگ کے سامنے پروٹیز کا کوئی بھی بلے باز متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، کرس مورس 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، چھاہل نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلو بہ ہدف 48ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، روہت شرما نے کیچ ڈراپ ہونے کا بھرپور انداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔