نوٹنگھم ۔ 6 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے کالی آندھی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں 288 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، 79 کے سکور پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد نیتھن کولٹر نیل نے 92 اور سٹیون سمتھ نے 73رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو فائٹنگ بنا دیا، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا سکی، شائی ہوپ اور ہولڈر کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، 252 کے مجموعی سکور پر سٹارک نے اننگز کے 46ویں اوور میں ہولڈر اور بریتھویٹ کو آﺅٹ کر کے میچ کا نقشہ بدل دیا، سٹارک نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، کولٹر نیل کو ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جمعرات کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے 10ویں میچ میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں 288 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی