بارہواں ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم آخری لیگ میچ میں (کل)بنگلہ دیش کے مدمقابل ہو گی

74

لندن ۔ 04 جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم آخری لیگ میچ میں (کل) جمعہ کو بنگلہ دیش کے مدمقابل ہو گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہو گا، گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بنگال ٹائیگرز کو کم از کم 316 رنز کے مارجن سے ہرانے کا چیلنج درپیش ہے اسلئے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں دفاعی و عالمی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کر چکی ہیں، چوتھی اور آخری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے لیکن نیوزی لینڈ کے پاکستان کے مقابلے میں چانسز بہت زیادہ ہیں۔