بارہواں ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو کالی آندھی کے ہاتھوں ابتدائی میچ میں بدترین شکست

107

نوٹنگھم۔31 مئی (اے پی پی)اوشین تھامس کی عمدہ باﺅلنگ اور کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کالی آندھی نے پاکستان کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے، پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 21.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کالی آندھی کے باﺅلرز کی عمدہ لائن و لینتھ باﺅلنگ کے سامنے پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، تھامس نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، گیل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، پوران 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، تھامس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔