لاڑکانہ۔1نومبر (اے پی پی):بارہ سال سے بند گاؤں گاڈانی کی ڈسپنسری صوبائی محتسب کی ہدایت پر کھول دی گئی۔ گاؤں کے رہائشی جاوید علی کھوکر نے صوبائی محتسب کو شکایت کی کہ ہمارے گاؤں میں حکومت کی جانب سے بنائی گئی ڈسپنسری بند پڑی ہوئی ہے اور اس پر لوگوں نے قبضہ کر کے مکان بنا لیا ہے، جس پر صوبائی محتسب اعلیٰ کے ریجنل ڈائریکٹر علی اکبر جاگیرانی نے ہدایت کی کہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے جس پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے آج پی پی ایچ آئی (ڈی ایم) کے ساتھ مل کر ڈسپنسری کو فعال کردیا گیا اور غریب عوام اس سے مستفید ہوئے۔