بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ہے، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز

97

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ملک میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسین پر عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کو جاری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 12 سے 18 سال کی عمر کے تمام بچے اب ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ان کو صرف فائزر ویکسین لگائی جائے گی، ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے اپنا ”ب فارم” نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں اور کسی بھی قریبی ویکسی نیشن سینٹر یا اپنے سکول سے ویکسین لگوائیں۔